27 C
Lahore
Sunday, April 20, 2025
ہومقومی خبریںاحسن اقبال کا وفاقی بجٹ میں بلوچستان کو زیادہ رقم دینے کا...

احسن اقبال کا وفاقی بجٹ میں بلوچستان کو زیادہ رقم دینے کا اعلان


وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے اگلے بجٹ میں بلوچستان کیلئے سب سے زیادہ رقم مختص کرنے کا اعلان کردیا۔

کوئٹہ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے ہمراہ پریس کانفرنس میں احسن اقبال نے این 25 قومی شاہراہ کی تعمیر 2 سے 3 سال میں مکمل کرنے کا اعلان بھی کیا۔

انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان کو وفاق کی طرف سے دیگر منصوبوں کےلیے بھی فنڈز کی فراہمی کی یقین دہانی کرادی۔

احسن اقبال نے کہا کہ اگلے بجٹ میں بلوچستان کےلیے سب سے زیادہ رقم مختص کریں گے، معدنیات بلوچستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے مزید کہا کہ جو لوگ مزدوروں کو ٹارگٹ کرتے ہیں وہ صوبے کو پسماندہ رکھ کر اپنا کھیل کھیلنا چاہتے ہیں۔

اس دوران وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ ایک طرف تباہی کا راستہ اور دوسری جانب اڑان کا راستہ ہے، ہم اڑان پاکستان میں وفاق کے ساتھ پارٹنر ہیں، ہم اپنا ایکسپورٹ بورڈ بنائیں گے۔

اس سے قبل دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں کچھی کینال سمیت بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات