27 C
Lahore
Sunday, April 20, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںآئی سی سی اہم سالانہ کانفرنس جولائی میں سنگاپور میں ہوگی

آئی سی سی اہم سالانہ کانفرنس جولائی میں سنگاپور میں ہوگی


کراچی (اسٹاف رپورٹر) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی سالانہ کانفرنس جولائی کے تیسرے ہفتے میں سنگاپور میں ہوگی۔ میٹنگ میں کرکٹ کمیٹی کی جانب سے پلیئنگ کنڈیشنز میں تبدیلی کے حوالے سے حالیہ سفارشات کئی اہم فیصلے متوقع ہیں ۔ اجلاس میں زمبابوے میں ہونے والی حالیہ میٹنگوں کے دوران حتمی شکل دی جائے گی۔ آئی سی سی کرکٹ کمیٹی کی جانب سے پیش کی گئی حالیہ سفارشات کی جانچ کے لیے ایک ورکنگ گروپ بنانے پر غور ہوگا، جس کی صدارت سابق کپتان بھارتی کپتان سارو گنگولی کر رہے ہیں۔ ان میں ون ڈے انٹرنیشنلز میں 25 ویں اوور کے بعد سے ایک گیند کا استعمال،ٹیسٹ کرکٹ میں ایک دن میں 90 اوور یقینی بنانے کیلئےگھڑیاں متعارف کرانے اور انڈر 19 مینز ورلڈ کپ ٹی 20 فارمیٹ کے تحت کرانے جیسی تجاویز شامل ہیں۔ اس وقت مردوں کا انڈر 19 ورلڈ کپ 50 اوور کے فارمیٹ میں ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات