30 C
Lahore
Sunday, April 20, 2025
ہومکھیلوں کی خبریں4 کھلاڑی ان فٹ، بھارتی ٹیم کبڈی کپ کے فائنل سے دستبردار

4 کھلاڑی ان فٹ، بھارتی ٹیم کبڈی کپ کے فائنل سے دستبردار


انڈین ٹائیگرز کی ٹیم چار کھلاڑیوں کے ان فٹ ہونے پر بابا گرونانک کبڈی کپ کے فائنل سے دستبردار ہوگئی۔

کپتان انڈین ٹائیگرز جرمن جیت سنگھ لڈا کا کہنا تھا کہ فائنل نہ کھیلنے کا افسوس ہے، 4 کھلاڑی ان فٹ ہوگئے اور 4 کے ویزے نہیں لگے، فینز سے معافی مانگتے ہیں۔

بابا گرونانک انٹرنیشنل کبڈی کپ کا فائنل پاکستان ایگلز اور انڈین ٹائیگرز کے درمیان لاہور میں کھیلا جانا تھا مگر انڈین ٹائیگرز کی ٹیم 4 کھلاڑیوں کے ان فٹ ہونے کے باعث فائنل سے دستبردار ہوگئی۔

پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکریٹری رانا سرور کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انڈین ٹائیگرز کے کپتان جرمن جیت سنگھ لڈا نے کہا کہ فیڈریشن سے کچھ گلا نہیں ہے، انجری ہوتی رہتی ہے، ورلڈ کپ کے لیے بھرپور تیاری کرکے آئیں گے۔

کبڈی فیڈریشن کے سیکریٹری رانا سرور کا کہنا تھا کہ بھارت کے ایس جی پی سی ٹائیگرز کے کچھ کھلاڑی انجرڈ ہوگئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک شدید زخمی کھلاڑی کو واپس بھارت جانا پڑا، ہم نے کوشش کی کہ کھلاڑی فٹ ہوں مگر وہ دستیاب نہ ہوسکے، خواہش ہے کہ کھلاڑیوں کےلیے ویزوں کا عمل تھوڑا آسان ہو۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات