پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے 8ویں میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں کراچی کنگز کی قیادت ڈیوڈ وارنر کررہے ہیں جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے قائد سعود شکیل ہیں۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز کا پی ایس ایل 10 میں یہ تیسرا میچ ہے، دونوں ٹیموں نے گزشتہ دو میچز میں سے ایک، ایک میں فتح سمیٹی اور ایک ایک میچ میں شکست کا سامنا کیا۔
کراچی کنگز کی طرف سے ڈیوڈ وارنر، خوشدل شاہ، عرفان نیازی، محمد نبی، عامر جمال،عباس آفریدی، حسن علی، میر حمزہ، ٹم سائفرٹ، محمد ریاض اللّٰہ اور جیم ونس کھیل رہے ہیں۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی فائنل الیون میں سعود شکیل، فن ایلن، حسن نواز، کشال مینڈس، رئیلی روسو، خواجہ نافع، فہیم اشرف، سین ایبٹ، محمد عامر، ابرار احمد اور علی ماجد شامل ہیں۔