وزیراعظم شہباز شریف نے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کی برآمدات میں اضافے کا خیر مقدم کیا ہے۔
اسلام آباد سے جاری بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ آئی ٹی شعبے کو سہولیات کی بروقت فراہمی سے برآمدات میں 23 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئی ٹی شعبے کا روایتی مارکیٹوں کے ساتھ نئی مارکیٹوں میں خدمات برآمد کرنا خوش آئند ہے۔
شہبازشریف نے یہ بھی کہا کہ آئی ٹی برآمدات 2 اعشاریہ 828 بلین ڈالر کی تاریخی سطح پر پہنچ چکی ہیں، یہ اضافہ حکومتی ٹیم کی انتھک محنت کی وجہ سے ممکن ہوا۔
اُن کا کہنا تھا کہ آئی ٹی شعبےکی ترقی اور برآمدات میں اضافے کےلیے پیشہ ورانہ تربیت کے اقدامات کر رہے ہیں۔