نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھاراٹی (نیپرا) میں ممبر بلوچستان و ٹیرف مطہر نیاز رانا اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق نیپرا اتھارٹی میں ممبر بلوچستان مطہر نیاز رانا نے اپنا عہدہ کابینہ ڈویژن کو بھیج دیا ہے۔
ممبر بلوچستان نیپرا میں ممبر ٹیرف بھی تھے، اتھارٹی میں ان کے عہدے کی تین سالہ مدت اس سال نومبر میں پوری ہو رہی تھی۔
ممبر بلوچستان کے استعفے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی تاہم نیپرا اتھارٹی کے ایک افسر نے بتایا کہ ممبر بلوچستان کو صحت کے کچھ مسائل تھے۔