35 C
Lahore
Saturday, April 19, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںسعودی وزیر دفاع کا دورہ تہران، خامنہ ای سے ملاقات

سعودی وزیر دفاع کا دورہ تہران، خامنہ ای سے ملاقات


ریاض، کراچی (شاہدنعیم، نیوز ڈیسک) سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز وفد کے ہمراہ ایران کے دورے پر پہنچ گئے، ایرانی سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ شہزادہ خالد بن سلمان نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا پیغام پہنچایا، ایرانی میڈیا کے مطابق ملاقات میں آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات دونوں ممالک کیلئے فائدہ مند ہیں۔ تہران پہنچنے پر ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف جنرل محمد باقری نے سعودی شہزادے کا استقبال کیا۔ سعودی وزیر دفاع کا دورہ تہران امریکا اور ایران کے درمیان رواں ہفتے روم میں ہونے والے جوہری مذاکرات سے قبل ہوا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات