29 C
Lahore
Saturday, April 19, 2025
ہومجرم و سزاسابق ایس پی نے سینیٹ ملازم کو کا قتل کیا، ملزمان لاش کو دفنانے کے...

سابق ایس پی نے سینیٹ ملازم کو کا قتل کیا، ملزمان لاش کو دفنانے کے بعد گوبر بھی ڈالتے رہے


سینیٹ آف پاکستان کے ملازم حمزہ کا قتل سابق ایس پی اسلام آباد نے کیا، ملزمان لاش کو دفنانے کے بعد اس کے اوپر گوبر بھی ڈالتے رہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد جواد طارق  نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ سینیٹ آف پاکستان کے ملازم حمزہ کا قتل ہوا، مقتول کے موبائل فون کی لوکیشن مانسہرہ میں آئی، موبائل فون کی لوکیشن سے پتا چلا کہ مقتول کا سابق ایس پی عارف شاہ سے رابطہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ سابق ایس پی نے مانا کہ لڑکا میرے پاس آیا تھا لیکن واپس چلا گیا، سابق ایس پی نے اعتراف کیا کہ اس نے اپنے بیٹے اور بہنوئی کے ساتھ مل کر لڑکے کو قتل کیا، سابق ایس پی نے پہلے اپنے گھر میں اسے گولی مار کر قتل کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ سابق ایس پی نے بہنوئی کے گھر لے جاکر اس کو دفنا دیا، ملزمان لاش کو دفنانے کے بعد اس کے اوپر گوبر بھی ڈالتے رہے، سابق ایس پی، اس کا بیٹا اور بہنوئی بھی گرفتار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تھانہ کھنہ کے علاقے میں منشیات فروش فیملی نے ایک سماجی کارکن کو قتل کیا، منشیات فروش گینگ قتل کے بعد اسلام آباد چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے۔

اس نیٹورک کیخلاف کارروائی گئی، اس گینگ کیخلاف آپریشن میں 171مقدمات درج کئے، اس ٹیم نے 131 چھاپے مارے، اس گینگ کے 4 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات