بھارتی اداکار جے دیپ اہلاوت نے اپنا موازنہ مرحوم اداکار عرفان خان سے کیے جانے پر ردعمل دیا ہے۔
45 سالہ جے دیپ اہلاوت نے 2010ء میں فلم ’کھٹا میٹھا‘ کے منفی کردار سے کیریئر کا آغاز کیا اور گزشتہ 15 برس میں اپنی پرفارمنس سے فلم بینوں کے دلوں میں اپنا مقام بنایا ہے۔
جے دیپ اہلاوت نے اپنے اداکاری کے سفر کے دوران رازی، رئیس، جانی جان ، پاتال لوک ،مہاراج میں شاندار پرفارمنس دی اور اپنا ایک فین بیس بنالیا ہے۔
بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں اداکار نے کہا کہ عرفان خان سے میرا موازنہ ایک ذاتی احساس ہے، جو مجھ پر بڑی ذمے داری ڈالتا ہے اور مجھے ہمیشہ چوکنا رہنا پڑتا ہے۔
اکثر مداح اُن کا موازنہ عرفان خان سے کرتے نظر آتے ہیں، جس پر اداکار نے کہا کہ عرفان خان سنیما کی میراث کے اہم امین رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب لوگ آپ کو عزت اور پیار دیتے ہیں تو ساتھ ہی ایک ذمے داری بن جاتی ہے، چوکس اور فلم کی تلاش کے احساس سے واقف رہنا ہوتا ہے۔
پاتال لوک سیریز کے دونوں حصوں میں اُن کی شاندار پرفارمنس کو مداحوں کے ساتھ ناقدین نے بھی خوب پسند کیا۔
دوسری طرف عرفان خان اپنے متنوع کرداروں اور شاندار پرفارمنس کی بدولت ملک کے ساتھ عالمی سطح پر بھی ایک پہچان رکھتے تھے۔
انہوں نے پان سنگھ تومر، دی لنچ باکس، مقبول، پیکو، نیو یارک، حیدر، ہندی میڈیم کے ساتھ ہالی ووڈ میں لائف آف پائی، دی امیزنگ اسپائڈر مین، جراسک ورلڈ اور انفرنو میں زبردست پرفارمنس دی۔
عرفان خان 2020ء میں 53 سال کی عمر میں کولون انفیکشن کی وجہ سے دنیا سے رخصت ہوگئے۔