35 C
Lahore
Saturday, April 19, 2025
ہومانٹرٹینمنٹبھارتی اداکار وجے کی متنازع افطار پارٹی پر فتویٰ جاری

بھارتی اداکار وجے کی متنازع افطار پارٹی پر فتویٰ جاری


بھارتی اداکار وجے — فائل فوٹو 

آل انڈیا مسلم جماعت کے صدر مولانا شہاب الدین رضوی بریلوی نے تامل ناڈو کے اداکار و سیاست دان  وجے کے خلاف فتویٰ جاری کر دیا۔

مولانا شہاب الدین رضوی بریلوی نے بدھ کو بھارتی میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے وجے کو اپنی فلموں میں مسلمانوں کو منفی انداز میں پیش کرنے اور جوئے و شراب نوشی میں ملوث افراد کو اپنی افطار پارٹی میں مدعو کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ ایک طرف وجے نے ایک سیاسی پارٹی بنائی اور مسلمانوں کے ساتھ خوش گوار تعلقات رکھے ہوئے ہیں اور دوسری طرف وہ اپنی فلموں میں مسلمانوں کو بطور دہشت گرد دکھاتے ہیں اور افطار پارٹی میں جواریوں اور شراب نوشوں کو مدعو کرتے ہیں۔

مولانا شہاب الدین رضوی نے کہا کہ وجے کے اس رویے کی وجہ سے تامل ناڈو کے سنی مسلمان ان سے ناراض ہیں اور مجھ سے اس معاملے پر فتویٰ دینے کو کہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ میں نے جواباً یہ فتویٰ جاری کیا ہے کہ مسلمانوں کو وجے کے ساتھ کھڑا نہیں ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ تملگا ویٹری کالیگم کے صدر و اداکار وجے بھی ان لوگوں میں شامل ہیں جنہوں نے وقف بل 2025ء کو بھارتی سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات