28 C
Lahore
Friday, June 27, 2025
ہومغزہ لہو لہوکمسن بچی کی لاش ملنے پر ورثا کا احتجاج، سڑک بلاک، ٹریفک...

کمسن بچی کی لاش ملنے پر ورثا کا احتجاج، سڑک بلاک، ٹریفک کی روانی متاثر



کراچی:

لیاقت آباد بی ایریا کی ندی سے کمسن بچی “سویرا” کی لاش ملنے کے بعد ورثا نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ابوالحسن اصفہانی روڈ، گلزار ہجری پیراڈائز اپارٹمنٹ کے قریب سڑک کو بلاک کردیا، جس کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی۔

متوفیہ سویرا کے لواحقین جو سچل کے علاقے سکندر گوٹھ کے رہائشی ہیں، نے دعویٰ کیا ہے کہ بچی کے جسمانی اعضا غائب پائے گئے جس سے واقعے میں سفاکی اور سنگینی کے مزید پہلو سامنے آ رہے ہیں۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ واقعے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کی جائیں اور ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

ذرائع کے مطابق واقعے سے متعلق سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے جس میں ایک خاتون کو بچی کو لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فوٹیج کی تصدیق اور دیگر شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں، جبکہ ورثا کو مکمل قانونی تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی گئی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات