29 C
Lahore
Saturday, April 19, 2025
ہومانٹرٹینمنٹکشور کمار نے مدھوبالا کو بیماری میں تنہا چھوڑ دیا تھا: بہن...

کشور کمار نے مدھوبالا کو بیماری میں تنہا چھوڑ دیا تھا: بہن کا انکشاف


— فائل فوٹو 

بالی ووڈ پر طویل عرصے تک راج کرنے والی ماضی کی حسینہ مدھوبالا کی ذاتی زندگی کے تلخ حقائق ایک بار پھر منظرِ عام پر آ گئے۔

مادھو بالا کی بہن مدھر بھوشن نے اپنے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ مدھوبالا کی شادی سے پہلے تشخیص ہوئی تھی کہ ان کے دل میں سوراخ ہے تو والد کے منع کرنے کے باوجود اُنہوں نے 1960ء میں گلوکار کشور کمار کے ساتھ شادی کر لی۔

اُنہوں نے بتایا کہ شادی کے بعد جب مدھوبالا کی حالت خراب ہوئی تو کشور کمار اُنہیں علاج کے لیے لندن لے گئے تو پتہ چلا کہ حالت زیادہ خراب ہے اور علاج ممکن نہیں ہے۔

مدھر بھوشن نے بتایا کہ کشور کمار جو اس وقت اپنے کیریئر کے عروج پر تھے، مدھوبالا کو والد کے پاس چھوڑ کر چلے گئے اور کہا کہ میں ابھی بہت مصروف ہوں اور کام کے سلسے میں مجھے سفر کرنا پڑ رہا ہے اس لیے مدھوبالا کی دیکھ بھال نہیں کر سکتا۔

اُنہوں نے مزید بتایا کہ مدھوبالا خرابیٔ صحت کے دوران کشور کے ساتھ رہنے پر اصرار کرتی رہیں۔

مدھر بھوشن نے بتایا کہ مدھوبالا نے کشور کے ساتھ رہنے کے لیے ممبئی کے کارٹر روڈ پر ایک فلیٹ بھی خریدا لیکن وہ زیادہ تر گھر میں اکیلی رہتی تھیں اور سمندری ہوا نے انہیں مزید بیمار کر دیا تھا۔

اُنہوں نے بتایا کہ اکثر کشور کا فون بند ہوتا تھا، وہ 2 یا 3 مہینوں میں صرف ایک بار مدھوبالا سے ملنے آتے تھے اور ان سے کہتے تھے کہ میں آیا تو آپ مجھے دیکھ کر رونے لگیں گی اور یہ آپ کے دل کے لیے اچھا نہیں ہے، آپ اس طرح ڈپریشن میں چلی جائیں گی، آپ کو آرام کرنا چاہیے۔

 مدھر بھوشن نے بتایا کہ مدھوبالا جوان تھیں اور اس عمر میں شوہر کے دور رہنے پر برا لگنا ایک فطری عمل تھا اس لیے شاید وہ تنہا چھوڑے جانے کے احساس کی وجہ سے مر گئیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات