کراچی میں شیڈول نیشنل گیمز ملتوی کر دیے گئے ہیں۔ سندھ اولمپک ایسوسی ایشن نے نیشنل گیمز ملتوی ہونے کی تصدیق کردی۔
نیشنل گیمز چند نامعلوم وجوہات کی بنا پر ملتوی کیے گئے ہیں، سندھ کو 18 سال بعد نیشنل گیمز کی میزبانی ملی تھی۔
خیال رہے کہ 35 ویں نیشنل گیمز یکم سے 9 مئی تک کراچی میں شیڈول تھے۔