کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کنگز کے نائب کپتان حسن علی پی ایس ایل میں وکٹوں کے نئے سنگ میل کے نزدیک پہنچ گئے۔ انہیں فاسٹ بولر وہاب ریاض کی سب سے زیادہ 113وکٹوں کا ریکارڈ توڑنے کیلئے محض ایک وکٹ درکار ہے ۔ لاہور قلندر زکے خلاف چار وکٹ لے کر انہوں نے وہاب ریاض کی وکٹوں کا ریکارڈ برابر کیا۔ وہاب نے یہ ریکارڈ87 اننگز میں قائم کیا تھا جبکہ حسن علی نے یہ کانامہ 83 اننگز میں سرانجام دیا۔ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر شاہین آفریدی ہیں جنہوں نے 74 اننگز میں 108 وکٹیں لے رکھی ہیں، شاداب خان 96 وکٹیں 85 اننگز جبکہ فہیم اشرف نے 79 وکٹیں 72 اننگز میں حاصل کی ہیں۔ حسن علی کہتے ہیں وہاب بھائی عظیم بولر ہیں، میں نے صرف اپنی ٹیم کے لیے اچھی بولنگ کرنے کی کوشش کی۔