کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی خواتین کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائرپاکستان ٹیم اپنا چوتھا میچ جمعرات کو تھائی لینڈ کے خلاف کھیلےگی، اس میچ میں جیت کے ساتھ قومی ٹیم ورلڈ کپ کا ٹکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائے گی، ورلڈ کپ 29 ستمبر سے 26 اکتوبر تک بھارت میں ہوگا۔ تاہم پاکستان کے میچز ممکنہ طور پر کولمبو یا دبئی میں ہوں گے۔