27 C
Lahore
Sunday, April 20, 2025
ہومانٹرٹینمنٹظہیر سے طلاق کی پیشگوئی پر سوناکشی سنہا کا کرارا جواب

ظہیر سے طلاق کی پیشگوئی پر سوناکشی سنہا کا کرارا جواب


— فائل فوٹو

بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اور ان کے شوہر ظہیر کے درمیان طلاق کی پیشگوئی کرنے والے کو اداکارہ نے سخت جواب دے دیا۔

37 سالہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال نے گزشتہ سال پسند کی شادی کی تھی، اداکارہ سوشل میڈیا پر بھی بہت زیادہ متحرک رہتی ہیں جہاں وہ اپنے شوہر کے ساتھ تصاویر شیئر کرتی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں اداکارہ کی تصویر پر ایک شخص نے لکھا کہ آپ کی طلاق آپ کے بہت قریب ہے۔

اس کمنٹ پر سوناکشی سنہا ناراض اور آپے سے باہر دکھائی دیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ادکارہ نے جواب میں لکھا کہ پہلے تیرے ممی پاپا کریں گے پھر ہم وعدہ۔

یاد رہے کہ سوناکشی اور ظہیر کی شادی گزشتہ سال جون میں ہوئی تھی۔

انہوں نے اپنی شادی اسپیشل میرج ایکٹ کے تحت رجسٹر کروائی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات