36 C
Lahore
Tuesday, April 29, 2025
ہومتعلیم اور صحترواں برس ابتک ملیریا کے 20 ہزار 57 کیسز رپورٹ

رواں برس ابتک ملیریا کے 20 ہزار 57 کیسز رپورٹ


—فائل فوٹو

کراچی سمیت سندھ بھر میں ملیریا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا۔

ترجمان محکمۂ صحت سندھ کے مطابق رواں سال  یکم جنوری سے 16 اپریل سندھ بھر میں ملیریا کے 20 ہزار 57 کیسز سامنے آئے، جبکہ اسی دوران صرف کراچی میں201  کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سندھ کے دیگر اضلاع حیدر آباد میں ملیریا کے 7 ہزار 702، سکھر ڈویژن میں 1 ہزار 835، لاڑکانہ ڈویژن میں 6 ہزار 499، میر پورخاص ڈویژن میں 1 ہزار 398 جبکہ شہید بینظیر آباد ڈویژن میں 422 کیسز رپورٹ ہوئے۔

حیدر آباد کا ایک شہری رواں سال دماغی ملیریا کے باعث اسپتال میں داخل ہوا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق دماغی ملیریا میں جراثیم دماغ کی رگوں میں سوجن پیدا  کر دیتے ہیں، دماغی ملیریا ایک خطرناک قسم کا ملیریا ہے، جس کا بروقت علاج نہ ہو تو یہ جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات