ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 میں بارش کے باعث میدان گیلا ہونے کی وجہ سے ٹاس تاخیر کا شکار ہوگیا۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول ایونٹ کا ساتواں میچ شہر میں شدید بارش کے باعث ٹاس تاخیر کا شکار ہوگیا ہے۔ آفیشلز کی جانب سے میدان کی جانچ کرنے کے بعد ٹاس 8 بجکر 15 منٹ پر جبکہ اننگز کی شروعات 8 بجکر 45 منٹ پر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے اسلام آباد یونائیٹڈ اپنے دونوں میچ جیت کر ٹیبل پر سرِ فہرست ہے جبکہ ملتان سلطانز اپنے پہلے میچ میں شکست کے بعد ٹیبل پر پانچویں پوزیشن پ ہے۔