32 C
Lahore
Saturday, July 5, 2025
ہومانٹرٹینمنٹشاہ رخ اور کاجول نے کبھی ایک دوسرے کو ڈیٹ کیوں نہیں...

شاہ رخ اور کاجول نے کبھی ایک دوسرے کو ڈیٹ کیوں نہیں کیا؟


بالی ووڈ کی مشہور اور پسندیدہ آن اسکرین جوڑیوں میں سے ایک شاہ رخ خان اور کاجول کی ہے، جنہوں نے کئی بڑی فلموں میں ایک ساتھ پرفارمنس دی۔

شاہ رخ خان اور کاجول نے دل والے دلہنیا لے جائیں گے، بازی گر، کرن ارجن، کچھ کچھ ہوتا ہے، کبھی خوشی کبھی غم، مائی نیم از خان اور دل والے میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے۔

1993 سے 2015ء تک کئی فلموں میں ساتھ کام کرنے والی اس جوڑی نے کبھی ایک دوسرے کو ڈیٹ نہیں کیا۔

اس بارے میں ایک پرانی ویڈیو سامنے آئی ہے، جس میں شاہ رخ اور کاجول سے استفسار کیا گیا کہ کیا وہ ایک دوسرے کو ڈیٹ کرتے اگر وہ سنگل ہوتے؟

اس پر کاجول نے جواب دیا کہ ’میں اس بارے میں سچ میں نہیں جانتی کیونکہ جب ہم نے 6 ماہ میں بازی گر ختم کی تو اُس وقت میں اجے دیوگن کو دیکھ رہی تھی‘، اس پر شاہ رخ خان نے اپنے مخصوص انداز میں جواب دیا ’میں بھی اس وقت اجے کو دیکھ رہا تھا‘۔

بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے سے پہلے ہی شاہ رخ خان نے گوری سے 6 سالہ محبت کے بعد شادی کرلی تھی، اُن کے یہاں پہلے بچے آریان کی پیدائش 1997ء میں ہوئی جبکہ بیٹی سہانا 2000ء جبکہ ابرام کی آمد 2013ء میں ہوئی۔

دوسری طرف کاجول نے 1994ء میں اجے دیوگن کو ڈیٹ کرنا شروع کیا اور دونوں نے 1999ء میں شادی کی، ان کے یہاں نائیسا اور یگ دیوگن نے جنم لیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات