26 C
Lahore
Saturday, April 19, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںبابر اعظم اور زباب رانا کی وائرل ویڈیو پر مداحوں کے دلچسپ...

بابر اعظم اور زباب رانا کی وائرل ویڈیو پر مداحوں کے دلچسپ کمنٹس


کرکٹر بابر اعظم اور اداکارہ زباب رانا کی وائرل ویڈیو پر مداحوں نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بابر کنفیوز لگ رہے تھے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم ایک بار پھر سوشل میڈیا کی زینت بن گئے لیکن اس بار کرکٹ کی پرفارمنس نہیں بلکہ ایک وائرل ویڈیو وجہ بن گئی۔

حالیہ دنوں میں بابر اعظم کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ معروف اداکارہ اور ماڈل زباب رانا کے ساتھ موجود ہیں اور اس موقع پر بابر اعظم کا انداز سوشل میڈیا صارفین کے لیے تجسس کا باعث بن گیا۔

بابر اعظم ماضی میں کئی بار آئی سی سی کے نمبر ون بلے باز رہ چکے ہیں، ان دنوں فارم میں کچھ گراوٹ کا شکار ہیں، مگر ان کی مقبولیت میں کوئی کمی نہیں آئی، اب یہ ویڈیو ان کی پرسنل لائف اور مزاج سے متعلق قیاس آرائیوں کو ہوا دے رہی ہے۔

ویڈیو میں بابر اعظم کو زباب رانا کے ساتھ ایک موقع پر دیکھا گیا جہاں دونوں کی باہمی موجودگی پر مداحوں کی نظریں جم گئیں، بابر اعظم کے چہرے کے تاثرات، باڈی لینگویج اور نظریں گھمانے کا انداز کئی سوشل میڈیا صارفین کے لیے دلچسپی کا باعث بن گیا۔

مداحوں نے ویڈیو پر مزاحیہ اور دلچسپ تبصرے کیے، ان کا کہنا ہے کہ بابر، جذبات پر قابو رکھو!، بابر اعظم چاہ رہے ہیں کہ وہ زباب کے ہیئر اسٹائلسٹ بن جائیں، بابر کے تاثرات کچھ زیادہ فلرٹی لگ رہے ہیں، بابر میں وہ کانفیڈنس ہی نہیں جو ایک سپر اسٹار میں ہونا چاہیے۔

کئی مداحوں نے کہا کہ بابر اعظم ایسی سچویشنز میں غیر آرام دہ محسوس کرتے ہیں اور ان کی باڈی لینگویج سے واضح ہو رہا تھا کہ وہ زباب کے اتنے قریب بیٹھنے پر مطمئن نہیں تھے۔

جہاں کچھ افراد نے بابر اعظم کے انداز پر ہنسی مذاق کیا، وہیں ان کے مداحوں کی بڑی تعداد نے یہ کہا کہ ایک لمحے کو دیکھ کر کسی کے کردار یا مزاج پر بات کرنا مناسب نہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات