ماضی میں بالی ووڈ کی ڈریم گرل کہلانے والی سینیئر اداکارہ ہیما مالینی اداکاری میں واپس آنے کی خواہشمند نہیں، اس حوالے سے 77 سالہ اداکارہ کا کہنا ہے کہ آجکل بننے والی فلموں میں اداکاری کے لیے وہ فٹ نہیں ہیں۔
انھوں نے یہ بات اس وقت کہی جب حال ہی میں ایک پبلک آؤٹنگ کے موقع پر ایک پاپارازی نے ان سے پوچھا گیا کہ وہ فلمی دنیا میں واپسی میں دلچسپی رکھتی ہیں۔
اس پر انھوں نے کہا کہ وہ آجکل کی فلموں میں اداکاری کے لیے خود کو فٹ نہیں سمجھتیں۔
1963 میں تامل فلم سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے اور پانچ دہائیوں تک فلمی دنیا میں راج کرنے والی ہیما مالینی نے کہا کہ آج کل جو فلمیں بنتی ہیں اس میں، میں فٹ نہیں ہوتی ہوں، انھیں میرے فٹ ہونے جیسی فلم بنانا ہوگی۔
یاد رہے کہ وہ آخری بار 2020 کی فلم شملہ مرچی میں نظر آئی تھیں۔