کراچی (اسٹاف رپورٹر) لاہور قلندر کے کپتان شاہین آفریدی پاکستان سپر لیگ میں پہلی فتح کے بعد جیت کا سلسلہ آگے بڑھانے کیلئے پر عزم ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف کامیابی کے بعد انہوں نے کہا کہ ہم پہلی ناکامی کو بھلا کر گئے تھے، کوئی دبائو نہیں تھا، بیٹرز اور بولرز نے اچھی کار کردگی دکھائی ، ہر میچ کیلئے الگ حکمت عملی ہوتی ہے۔ادھر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل نے غلطیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں کافی غلطیاں ہوئیں، ٹیم کا انتخاب درست نہیں کر سکے تھے۔ شاہین ایک بہترین بولر ہیں، وہ جانتے ہیں کہ کس طرح وکٹ لینی ہے، ہم نے ابتدائی وکٹیں کھو دیں جس کی وجہ سے بڑے ہدف کا تعاقب کرنا مشکل ہوگیا تھا۔ میچ کی جیت کا کریڈٹ لاہور قلند کے بیٹرز کو بھی جاتا ہے، فخر زمان اور بلنگز نے بہت اچھی بیٹنگ کی ہے ، میچ ہارنے پردکھ ہوا مگر ابھی ایونٹ میں کئی میچز باقی ہیں، گیمز میں واپس آئیں گے، بیٹنگ پر توجہ دیں گے ۔