29 C
Lahore
Sunday, May 4, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںسنگاپورین صدر نے پارلیمنٹ تحلیل کر دی

سنگاپورین صدر نے پارلیمنٹ تحلیل کر دی


سنگاپورین پارلیمنٹ — فائل فوٹو

سنگاپور کے صدر تھرمن شانموگرٹنم نے پارلیمنٹ تحلیل کر دی۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سنگاپورین صدر نے وزیرِ اعظم لارنس وونگ کے مشورے پر آئندہ انتخابات سے قبل پارلیمنٹ کو تحلیل کر دیا۔

الیکشن کمیشن سنگاپو کا کہنا ہے کہ سنگاپور میں عام انتخابات 3 مئی کو ہوں گے، جبکہ 23 اپریل کاغذاتِ نامزدگی کا دن مقرر کیا گیا ہے۔

لی خاندان کی قیادت ختم کر کے ایک نئے دور کا آغاز کرنے والے وزیرِ اعظم لارنس وونگ کے لیے آئندہ انتخابات پہلا انتخابی امتحان ہو گا۔

خیال رہے کہ انہوں نے مئی 2024ء میں پیپلز ایکشن پارٹی کے رہنما، سنگاپور کے بانی وزیرِ اعظم کے بیٹے لی ہسین لونگ کی جگہ لی تھی۔

سنگاپور: آئندہ انتخابات میں 4 نشستوں کا اضافہ 

سنگاپور میں ہونے والے آئندہ انتخابات میں پارلیمنٹ کی 4 نشستیں بڑھا کر کُل تعداد 97 کر دی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ انتخابات میں پالیمنٹ کی 93 نشستیں تھی۔

اپوزیشن کا کہنا ہے کہ انتخابات میں بیشتر نشستیں بلاک ووٹنگ سسٹم سے آتی ہیں، جو 1959ء سے برسراقتدار پیپلز ایکشن پارٹی (پی اے پی) کے حق میں ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات