27 C
Lahore
Friday, April 18, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںسابق ٹیسٹ کرکٹر کرنل نوشاد کی نواسی اسکاٹ لینڈ کرکٹ ٹیم کا...

سابق ٹیسٹ کرکٹر کرنل نوشاد کی نواسی اسکاٹ لینڈ کرکٹ ٹیم کا حصہ


کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی خواتین کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر میں شریک اسکاٹ لینڈ کرکٹ ٹیم میں پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر، مینجر اور سلیکٹر کرنل ( ر) نوشاد علی کی کی نواسی مریم فیصل بھی ایکشن میں ہیں ۔ 19سالہ مریم ایک ون ڈے اور چھ ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکی ہیں ۔ مریم کا کہنا ہے کہ کرکٹ بالکل پسند نہیں تھی، اپنے نانا کی وجہ سے کرکٹ شروع کی ،نانا کو میں پیار سے بابا کہتی تھی، انہوں نے مجھے بہت سپورٹ کیا ۔ پاکستان میں آکر کھیلنا اچھا لگ رہا ہے، یہ ایک مختلف احساس ہے کیونکہ جہاں سے آپ کا تعلق ہو وہاں کھیلنا ایک خواب ہوتا ہے ۔ دیسی لڑکیاں کھیل میں نہیں آتیں، شاید فیملی کی وجہ سے یا ان کی خود دلچسپی نہیں ہوتی، میرا خیال ہے کہ دیسی لڑکیوں کو یہ بتانا چاہیے کہ وہ کہیں بھی جا کر کچھ بھی کر سکتی ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات