معروف پاکستانی ٹک ٹاکر و یوٹیوبر رجب بٹ نے بتا دیا کہ وہ ایک پوڈکاسٹ کرنے کے لیے کتنے پیسے لیتے ہیں۔
رجب بٹ سے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ انٹرویو میں یہ سوال پوچھا گیا کہ آپ کی آمدن کتنی ہے؟
اُنہوں نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ میری آمدن کا اندازہ اس بات سے لگا لیں کہ میں ایک پوڈکاسٹ انٹرویو کے 15 لاکھ روپے لیتا ہوں اور عوام میرا انٹرویو دیکھتے بھی ہیں۔
یوٹیوبر نے کہا کہ سوشل میڈیا ایسی جگہ ہے جہاں آپ جتنا چاہو پیسہ کما سکتے ہو تو اگر میں کوئی بریک نہیں لیتا اور روزانہ 3 سے 4 پروموشنل ویڈیوز اپ لوڈ کرتا ہوں تو میں روزانہ کے 30 سے 40 لاکھ روپے کما سکتا ہوں۔
اُنہوں نے کہا کہ شہرت کے ساتھ ذمے داری بھی آتی ہے اس لیے میں بہت سوچ سمجھ کر پروموشنل ویڈیوز بنانے کا انتخاب کرتا ہوں۔
رجب بٹ نے کہا کہ ٹک ٹاک سے میں جو بھی پیسے کماتا ہو وہ غریبوں میں تقسیم کر دیتا ہوں۔