اداکارہ حرا مانی نے غصے پر قابو نہ پانے کا اعتراف کر لیا جس کے نتیجے میں وہ سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آ گئیں۔
پاکستان کی معروف اداکارہ حرا مانی حالیہ آج کل ایک انٹرویو کے دوران اپنے شدید غصے سے متعلق بیان دینے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی سخت تنقید کا سامنا کر رہی ہیں۔
حرا مانی ان دنوں ڈرامہ سیریل ڈائن میں شباب کے کردار پر داد بھی سمیٹ رہی ہیں۔
انہوں نے ایک یوٹیوب شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اتنا غصہ کرتی ہوں کہ گھر کے سارے دروازے توڑ دیتی ہوں، لاک ٹوٹے ہوئے ہوتے ہیں، یہ سب کچھ اس وقت ہوتا ہے جب میں فارغ ہوتی ہوں، اسی لیے مانی کہتا ہے کام کرتی رہو، تم کام کے بغیر عجیب ہو جاتی ہو۔
اداکارہ کی اس گفتگو پر سوشل میڈیا پر سخت ردِعمل سامنے آیا ہے، صارفین نے ان کے رویے کو غیر ذمے دارانہ اور تشویش ناک قرار دیا ہے۔
واضح رہے کہ حرا مانی کے انسٹاگرام پر 88 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں، وہ حالیہ برسوں میں ڈرامہ انڈسٹری میں اہم کردار ادا کر چکی ہیں، ان کے ڈرامے جان سے پیارا جونی اور سن میرے دل میں بھی ان کی اداکاری کو خوب سراہا گیا۔
وہ معروف اداکار ساقب شیخ عرف مانی کی اہلیہ اور 2 بیٹوں مزمل اور ابراہیم کی ماں ہیں۔