سعدیہ امام اپنی بیٹی کا ذکر کرنے پر تنقید کی زد میں آ گئیں، سوشل میڈیا صارفین ان پر برہم ہو گئے۔
پاکستان کی معروف اداکارہ اور میزبان سعدیہ امام کو حالیہ دنوں میں اپنے ٹی وی شوز میں بیٹی میرب کا بار بار ذکر کرنے پر سوشل میڈیا پر سخت تنقید کا سامنا ہے۔
سعدیہ امام اس وقت ریویو شو کر رہی ہیں، جس کی حالیہ قسط میں وہ ڈرامہ سیریل ہیش ٹیگ کی اختتامی قسط پر گفتگو کر رہی تھیں۔
انہوں نے بتایا کہ میں نے یہ ڈرامہ اپنی بیٹی کے ساتھ دیکھا، کیونکہ وہ راتوں کو دوستوں کے ساتھ باہر رہنے، مووی نائٹس اور دوستوں کے ساتھ وقت گزارنے جیسے سوالات پوچھنے لگی تھی، ڈرامے کے بعد میں نے اس سے پوچھا کہ کیا اب بھی وہ دوستوں کے ہاں جانا چاہتی ہے؟ تو اس نے کہا ماما اگر آپ میری دوست بن جائیں، تو ہم ایک ساتھ چل سکتے ہیں۔
اس گفتگو کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے سعدیہ امام پر اپنے اہلِ خانہ، خاص طور پر بیٹی میرب کا غیر ضروری اور بار بار ذکر کرنے پر شدید اعتراض کیا ہے۔
صارفین نے کہا ہے کہ خدا کا واسطہ ہے سعدیہ، میرا شوہر، میری بیٹی، میری ماں، میری نند اس سوچ سے باہر آئیں، ہر جگہ یہ میرب کی کہانی شروع ہو جاتی ہے، خود ستائشی بند کر دیں۔