33 C
Lahore
Tuesday, April 15, 2025
ہومغزہ لہو لہوایران میں 8 پاکستانیوں کے قتل کیخلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد...

ایران میں 8 پاکستانیوں کے قتل کیخلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع


پنجاب اسمبلی میں ایران میں 8 پاکستانیوں کے قتل کے خلاف مذمتی قرارداد جمع کروا دی گئی۔

8 پاکستانیوں کے ایران میں قتل کے خلاف مذمتی قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کروائی گئی۔ قرارداد کے متن کے مطابق ایران کے صوبے سیستان میں 8 پاکستانیوں کو بیدردی سے قتل کیا گیا۔ یہ ایوان 8 پاکستانیوں کے قتل کی شدید مذمت کرتا ہے۔

مزید پڑھیں: ایران میں مسلح افراد کا ورکشاپ پر حملہ؛ باپ بیٹے سمیت 8 پاکستانی جاں بحق

متن کے مطابق دہشت گردوں کے ہاتھوں قتل ہونے والے 8 مزدوروں کا تعلق پنجاب سے تھا۔ دہشتگرد عناصر پاک ایران تعلقات کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں۔ ایران پاکستان کا ہمسایہ اور اسلامی بردار ملک ہے۔

قرارداد میں ایران سے مطالبہ کیا گیا کہ 8 پاکستانیوں کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے اور ان قاتلوں کو پاکستان کے حوالے کیا جائے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات