27 C
Lahore
Tuesday, April 15, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ...

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے چوتھے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کوئٹہ کی ٹیم اپنے ابتدائی میچ میں پشاور زلمی کے خلاف شاندار فتح کے بعد پُراعتماد دکھائی دے رہی ہے جبکہ لاہور قلندرز کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں 8 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

لاہور قلندرز کا کور اسکواڈ حسبِ معمول برقرار ہے، جس میں فخر زمان، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔ 

دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے پاس خطرناک بیٹر فن ایلن، تجربہ کار مارک چیپمین اور جادوئی اسپنر ابرار احمد موجود ہیں، جنہوں نے گزشتہ میچ میں شاندار کارکردگی دکھائی۔ اس کے علاوہ محمد عامر بھی کوئٹہ کی بولنگ لائن اپ کا اہم حصہ ہیں۔

شائقین کرکٹ کو آج کے میچ میں فخر زمان بمقابلہ محمد عامر اور فن ایلن بمقابلہ شاہین آفریدی جیسے دلچسپ مقابلوں کا انتظار ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات