38 C
Lahore
Monday, April 14, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںپی ایس ایل، کولن منرو سب سے زیادہ نصف سنچری بنانیوالے غیر...

پی ایس ایل، کولن منرو سب سے زیادہ نصف سنچری بنانیوالے غیر ملکی پلیئر


کراچی(اسٹاف رپورٹر) اسلام آباد یونائیٹڈ کے ٹاپ آرڈر بیٹر کولن منرو پی ایس ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ نصف سنچری کرنے والے غیر ملکی کھلاڑی بن گئے،انہوں نے یہ اعزازپی ایس ایل 10 کے افتتاحی میچ میں لاہور قلندر کے خلاف قائم کیا ،جارح مزاج بیٹرکولن منرو نے 42 گیندوں پر 59 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو قلندرز کے خلاف فتح دلانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔اس ففٹی کے ساتھ بائیں ہاتھ کے بیٹر کولن منرو نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سابق کپتان رائلی روسو کا ریکارڈ توڑ دیا۔ لاہور کے خلاف نصف سنچری منرو کی پی ایس ایل میں 13ویں ففٹی تھی، جس سے انہوں نے رائلی روسو کا 12 نصف سنچریوں کا ریکارڈ توڑا۔پی ایس ایل میں سب سے زیاد ففٹی اسکور کرنے والے غیر ملکی بیٹرز میں لوک رونکی، جیسن رائے اور شین واٹسن بھی شامل ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات