کراچی( نصر اقبال، اسٹاف رپورٹر) پی ایس ایل کے لئے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کا میدان سج گیا،ہفتے کو کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلے گئے میچ کے موقع پر سیکورٹی کے سختانتظامات کئے گئے تھے جس کی وجہ سے تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخل ہونے کے لئے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، اسٹیڈیم کے مین گیٹ سے میڈیاباکس میں آنے والے صحافیوں کو بھی مسائل کا سامنا رہا، تماشائیوں کی تعدادتوقعات کے مطابق نہیں رہی،انکلوژر خالی پڑے رہے،کھلاڑیوں کو اس صورت حال سے مایوسی رہی،وادی سوات سے تعلق رکھنے والے فاسٹ بولر اور ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کی دریافت فواد علی نےسپر لیگ میں اپنا ڈیبو کیا،ملتان کے کپتان محمد رضوان کی بیٹنگ کے دوران اسٹیڈیم میں موجود تماشائی سلطان کی جان رضوان کے نعرے لگاتے رہے۔