کراچی (اسٹاف رپورٹر) کپتان کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سعودشکیل نے کہا ہے کہ ڈھائی سورنز کرناٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں آسان نہیں ہوتا،بابراعظم کھڑا ہوجائے تو دوسری ٹیم کے لئے مشکل بن جاتی ہے، میچ کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محمدعامر تجربہ کار بولر ہیں، انہیں سمجھانے کی ضرورت نہیں پڑتی،اونر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ندیم عمر کو کرکٹ کا شوق ہے،پاکستان کرکٹ ٹیم کے علاوہ ہر لیول پر کپتانی کر چکاہوں، خواجہ نافع ٹاپ آرڈر میں کھیلتےہیں، میں ذاتی طور پر پسند کرتاہوں، مستقبل میں پاکستان کے لیے کھیلیں گے۔ماڈرن ڈے کرکٹ کو دیکھتے ہوئے نئے شاٹس سیکھنا ضروری ہیں،گزشتہ پی ایس ایل ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو انجریز کا سامنا کرنا پڑاتھا،رواں پی ایس ایل میں کوشش کروں گا۔ کھلاڑیوں کو فٹ رکھوں،پشاور زلمی کے اوپنر صائم ایوب نے کہا کہ میں نے پاکستان سپر لیگ کے لیے مکمل تیاری کی ہے، کمی نہیں چھوڑی،پشاور زلمی کےٹاپ تھری کو ٹی ٹونٹی کرکٹ کھیلنےکاپلان دیاگیاہے،میچ میں صرف انجوائےکرتاہوں، کچھ منفی بات نہیں سوچتا، پی ایس ایل کےگزشتہ ایڈیشنز میں موسم کچھ سردتھا، اب گرم ہے،ایسا لگ رہاہےکہ رات کےمیچز میں پچز بیٹنگ کےلیےسازگار ہوں گی،راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں سلوپچز مستقبل کےمیچزمیں بھی بن سکتی ہیں۔