27 C
Lahore
Tuesday, April 15, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںنو منتخب پولیس کانسٹیبل علی شیخانی نے ابتدائی تنخواہ عطیہ کردی

نو منتخب پولیس کانسٹیبل علی شیخانی نے ابتدائی تنخواہ عطیہ کردی


امریکا کے شہر ہیوسٹن میں ریپبلکن پارٹی کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے پولیس کانسٹیبل پریسنکٹ 3، علی شیخانی نے اپنے انتخابی وعدے کو عملی جامہ پہنا دیا۔ 

انہوں نے اپنی حلف برداری کے بعد ابتدائی 3 ماہ کی تنخواہ مختلف امریکی فلاحی اداروں کو عطیہ کردی۔ 

اس مقصد کے لیے علی شیخانی کے دفتر میں ایک پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی این جی اوز، کمیونٹی لیڈرز اور پاکستانی و امریکی شخصیات نے شرکت کی۔ 

اس تقریب کے دوران ہر این جی او کو ساڑھے 4 ہزار ڈالرز سے زائد مالیت کے چیک پیش کیے گئے جو مجموعی طور پر لاکھوں پاکستانی روپے کے برابر بنتے ہیں۔ 

علی شیخانی جو نا صرف ایک عوامی نمائندے ہیں بلکہ ایک کامیاب بزنس مین بھی ہیں۔

انہوں نے اپنی تقریر میں کہا کہ میں نے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ میں اپنی 4 سالہ مدت کے دوران ملنے والی تمام تنخواہ جو کہ 6 لاکھ ڈالرز سے زائد بنتی ہے، اسے میں 100 سے زائد امریکی این جی اوز میں تقسیم کروں گا۔ 

علی شیخانی نے کہا کہ یہ پیسہ عوام کا ہے اور عوام پر ہی خرچ ہونا چاہیے۔

ان کے اس جذبۂ خدمت کو امریکی اور پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے سراہا جا رہا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات