27 C
Lahore
Tuesday, April 15, 2025
ہومانٹرٹینمنٹمصنوعی ذہانت سے بنے نئے ٹام اینڈ جیری کارٹون کے چرچے

مصنوعی ذہانت سے بنے نئے ٹام اینڈ جیری کارٹون کے چرچے


اسکرین گریب

مصنوعی ذہانت سے بنے نئے ٹام اینڈ جیری کارٹون نے دنیا میں انقلابی قدم رکھ دیا۔

مصنوعی ذہانت نے اینی میشن کی دنیا میں قدم رکھتے ہی سب کو حیران کر دیا ہے، حال ہی میں ٹام اینڈ جیری کے ایک نئے ورژن نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی ہے، جو مکمل طور پر اے آئی کے ذریعے صرف (ٹیکسٹ پرامپٹس) سے تخلیق کیا گیا ہے۔

یہ تجرباتی ویڈیو اسٹینفورڈ یونیورسٹی اور NVIDIA کی مشترکہ ریسرچ کا نتیجہ ہے، جسے TTT-MLP پروجیکٹ کے تحت تیار کیا گیا ہے، اس مختصر اینیمیشن میں ٹام اور جیری کو نیویارک کے ایک دفتر میں روایتی شرارتیں کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جو کلاسک کارٹون کی یاد تازہ کر دیتی ہے۔

اینیمیشن کا معیار، بیک گراؤنڈ میوزک اور کرداروں کی حرکات اتنی شاندار ہیں کہ ویڈیو دیکھ کر یوں لگتا ہے جیسے اصل سیریز کا حصہ ہوں۔

ویڈیو کی سوشل میڈیا پر آمد کے بعد لوگوں کی آرا دو حصوں میں بٹ گئی ہیں، کچھ صارفین نے اے آئی کی اس تخلیقی صلاحیت کی تعریف کی اور اسے مستقبل کی جھلک قرار دیا، جبکہ دوسرے افراد اب بھی روایتی کارٹون نگاروں کی محنت اور جذبات سے بھرپور فن کو ترجیح دے رہے ہیں۔

ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ اصل ٹام اینڈ جیری میں جو دلکشی تھی، وہ شاید اے آئی سے ممکن نہ ہو۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات