27 C
Lahore
Tuesday, April 15, 2025
ہومانٹرٹینمنٹجونیئر این ٹی آر کے پرستار سری لنکن صدر کو دیوارا کا...

جونیئر این ٹی آر کے پرستار سری لنکن صدر کو دیوارا کا اسکور استعمال کرتا دیکھ کر پُرجوش


تصویر سوشل میڈیا۔

جنوبی بھارت کے تیلگو سپر اسٹار جونیئر این ٹی آر کے پرستار سری لنکا کے صدر انوراکمارا دیسانائیکے کو حال ہی میں بھارتی وزیراعظم مودی کے ساتھ ویڈیو میں فلم دیوارا کا اسکور استعمال کرتا دیکھ کر بہت خوش ہوئے۔

واضح رہے کہ سری لنکا کے صدر نے اپنا انسٹا گرام ریل پوسٹ کیا جس میں وہ بھارتی وزیراعظم کے ساتھ نظر آئے اور انہوں نے ہدایتکار کوراتالہ سیوا کی فلم دیوارا: پارٹ 1 میں تامل گلوکار اور کمپوزر انیرودھ روی چندر کے کمپوز کردہ ریڈ سی اسکور کو استعمال کیا۔ 

یہ ویڈیو دیکھ کر جونیئر این ٹی آر کے پرستار کافی پرجوش ہوئے اور اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔

سری لنکا کے صدر نے بھارتی وزیراعظم کے اعزاز میں منقعدہ استقبالیہ تقریب کے بارے میں اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر تحریر کرنے کے ساتھ ایک ویڈیو بھی  پوسٹ کی تھی کہ کسطرح بھارتی وزیراعظم کا ملک میں استقبال کیا گیا۔ 

اداکار جونیئر این ٹی آر کے متعدد پرستاروں نے اس پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے کمنٹس میں گلوکار انیرودھ روی چندر اور جونیئر این ٹی آر کو ٹیگ بھی کیا۔ 

کئی پرستاروں نے اپنے کمنٹس میں سری لنکن صدر کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے ایڈیٹر کی تنخواہ بڑھائیں، جبکہ دیگر کا خیال تھا کہ بی جی ایم اس موقع کے لحاظ سے بالکل موزوں تھا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات