امریکا کے اسمارٹ فونز، کمپیوٹرز، الیکٹرانک درآمدات کو جوابی محصولات سے چھوٹ دینے کے معاملے میں چین کا ردعمل سامنے آگیا۔
چینی وزارت تجارت نے کہا ہے کہ الیکٹرانک اشیا میں چھوٹ امریکا کے غلط طرز عمل کو ٹھیک کرنے کا چھوٹا سا اقدام ہے۔
چینی وزارت تجارت نے مزید کہا کہ امریکا اپنی غلطیوں کو ٹھیک کرنے کے لیے بڑا قدم اٹھائے، واشنگٹن اپنے جوابی محصولات کے غلط طرز عمل کو مکمل طور پر منسوخ کرے۔
چینی وزارت تجارت نے یہ بھی کہا کہ چین جوابی محصولات میں امریکی چھوٹ کے اثرات کا جائزہ لے رہا ہے۔ امریکا اپنے غلط طرز عمل کو ٹھیک کرکے باہمی احترام کے درست راستے پر آئے۔
خبر ایجنسی کے مطابق امریکا میں اسمارٹ فونز، کمپیوٹرز، دیگر الیکٹرانک اشیا زیادہ تر چین سے درآمد کی جاتی ہیں، امریکا نے چین سے آنے والی درآمدات پر 145 فیصد ٹیرف عائد کیا ہے۔