28 C
Lahore
Friday, June 27, 2025
ہومسائنس اینڈ ٹیکنالوجیامریکا میں گہرے سمندر مہم کو براہ راست دکھانے کا فیصلہ

امریکا میں گہرے سمندر مہم کو براہ راست دکھانے کا فیصلہ


زیرِ سمندر کی دنیا کے بارے میں جاننے کے شوقین افراد کے پاس رواں ہفتے گہرے سمندر کی مہم براہ راست دیکھنے کا موقع ہوگا جس میں پانی کے اندر ایکسپلوریشن کی جائے گی۔

رپورٹس کے مطابق یہ ریموٹ کنٹرولڈ گاڑیوں میں ہو گا جو سمندر کی سطح کے نیچے کیمروں کو لے کر امریکی ریاست ہوائی سے دور نامعلوم پانیوں کے اندر تحقیقات کریں گی۔

مہم کے دوران جن پانیوں کی تلاش کی جائے گی ان میں سے زیادہ تر کا پہلے کبھی بصری طور پر سروے نہیں کیا گیا ہے۔

غوطہ خور حیرت انگیز دریافتوں کا انکشاف کر سکتے ہیں جیسے سائنس کے لیے نامعلوم سمندری حیات اور غیر دریافت شدہ سمندری پہاڑ، جہاز کے ملبے اور بہت کچھ۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ وہ جو معلومات اکٹھی کریں گے اس سے عوام کو ان مسائل کے بارے میں آگاہ کرنے میں مدد ملے گی جو سمندری زندگی کو متاثر کرتے ہیں اور سائنسدانوں کو پانی کے اندر بڑے پیمانے پر غیر دریافت شدہ ماحول کے بارے میں باخبر فیصلے کرنے میں بھی مدد ملے گی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات