27 C
Lahore
Saturday, April 19, 2025
ہومانٹرٹینمنٹصرف منفی باتیں وائرل ہوتی ہیں، یہ رویہ ہمارے ذہنوں کی عکاسی...

صرف منفی باتیں وائرل ہوتی ہیں، یہ رویہ ہمارے ذہنوں کی عکاسی ہے: سمیع خان


—فائل فوٹو 

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار سمیع خان نے پاکستانی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے کانٹینٹ سے متعلق اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اداکار سمیع خان نے حال ہی میں اپنے ساتھی فنکاروں کے ساتھ نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی۔

اس موقع پر انہوں نے اپنے آنے والے نئے پروجیکٹ، اس میں اپنے کردار اور مختلف دلچسپ موضوعات پر کھل کر بات کی۔

اداکار نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے کانٹینٹ پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے سوشل میڈیا پر صرف منفی چیزیں ہی وائرل ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والا کانٹینٹ ایک جگہ رہنے والے صارفین کے ذہنوں کی عکاسی کرتا ہے، ہمارے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ہمیشہ منفی بات ہی کیوں پھیلتی ہے؟ اچھی بات کیوں نہیں پھیلتی؟

اداکار سمیع خان نے مزید کہا کہ اگر ہمارے سوشل میڈیا پر دیکھا جائے تو وائرل ہونے والی 90 فیصد ویڈیوز منفی ہوتی ہیں، یہ رویہ ہمارے ذہنوں کی عکاسی کرتا ہے کہ ہم منفی باتوں کی جانب کھِنچتے چلے جا رہے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ ہم سب کی ذمے داری ہے کہ اچھی اور مثبت باتوں کو پھیلائیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات