38 C
Lahore
Monday, April 14, 2025
ہومانٹرٹینمنٹریحام خان نے مانسہرہ پریس کلب میں ٹپے گاتے ویڈیو شیئر کر...

ریحام خان نے مانسہرہ پریس کلب میں ٹپے گاتے ویڈیو شیئر کر دی


اسکرین گریب

معروف صحافی، مصنف، فلم ساز و سماجی کارکن ریحام خان نے سوشل میڈیا پر نئی ویڈیو شیئر کی ہے۔

ریحام خان کی جانب سے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں انہیں مانسہرہ پریس کلب میں دیگر ساتھی صحافیوں کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

ریحام خان اس ویڈیو میں اپنی مادری زبان ہزارہ میں روایتی گانے (ٹپے) گا رہی ہیں۔

اس موقع پر ساتھ بیٹھے دیگر صحافی حضرات ریحام خان کی آواز اور گانے پر داد دے رہے ہیں۔

ریحام خان نے سوشل میڈیا پر ان خوبصورت لمحات کو شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یہ پوری دنیا میں میرا پسندیدہ گانا ہے جو مانسہرہ کی روایتی شادیوں میں گایا جاتا ہے۔

ریحام خان نے کیپشن میں لکھا ہے کہ اس گانے سے پرانی یادیں تازہ ہو گئی ہیں، یہ گانا خاندان کی شادیوں میں اپنے کزنز کے ہمراہ گاتی تھی اور اس پر سب مل کر جھومر ڈالتے (رقص کرتے) تھے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات