24 C
Lahore
Sunday, June 29, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںپی ایس ایل 10 کی رنگارنگ افتتاحی تقریب

پی ایس ایل 10 کی رنگارنگ افتتاحی تقریب


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب شروع ہوگئی۔

راولپنڈی میں جاری ایونٹ کی رنگارنگ تقریب کے آغاز میں قومی ترانہ پڑھا گیا، تقریب کی میزبانی کے فرائض سینئر اداکار حمزہ علی عباسی ادا کر رہے ہیں۔

افتتاحی تقریب کے آغاز میں اسٹیج پر پی ایس ایل 10 کی ٹرافی لائی گئی، اس دوران شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔

افتتاحی تقریب میں مشہور فنکار عابدہ پروین، علی ظفر، ابرار الحق، نتاشہ بیگ، طلحہ انجم اور ینگ اسٹنرز پرفارم کرین گے، اس موقع پر آتشبازی کا مظاہرہ بھی ہوگا۔

ایونٹ کےلیے سخت حفاظتی حصار تیار کیا گیا ہے، گرم موسم میں لیگ کا انعقاد ایک چیلنج ہے۔

کرکٹ کے دنیا کے کئی بڑے نام کمنٹری میں نظر آئیں گے، جن میں انگلینڈ کے سابق کپتان سر الیسٹر کک، وسیم اکرم، ایم سی سی کے سابق صدر مارک نکولس کے نام قابل ذکر ہیں۔

پی ایس ایل سیزن 10 کے پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں رات ساڑھے 8 بجے آمنے سامنے ہوں گے۔

ایونٹ کا 13 مئی کو پنڈی میں کوالیفائر، 14 مئی کو لاہور میں پہلا ایلیمنیٹر اور 16 مئی کو لاہور ہی میں دوسرا ایلیمنیٹر ہو گا جبکہ 18 مئی کو قذافی اسٹیڈیم میں فائنل سے ٹرافی کے فاتح کا فیصلہ ہو گا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے پی ایس ایل 3 مرتبہ (2016۔ 2018۔ 2024) جبکہ لاہور قلندرز نے 2 مرتبہ (2022۔ 2023) ٹائٹل جیتا ہے، پشاور زلمی 2017، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، 2019 ، کراچی کنگز 2020 ،ملتان سلطانز 2021 میں چیمپئن بنی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات