لاہور میں میو اسپتال کے جنرل وارڈ میں ایڈز کے تین مریض داخل کیے گئے، ایڈز کے یہ مریض ایسٹ میڈیکل وارڈ میں داخل کیے گئے ہیں۔
دیگر مریضوں کے لواحقین کے مطابق ایڈز کے مریضوں کی وجہ سے ہم خوفزدہ ہیں۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ ایڈز کے مریضوں کی دیکھ بھال والا عملہ ہی دیگر مریضوں کا علاج بھی کر رہا ہے۔
سینئر لیڈی ڈاکٹر کے مطابق ایسے مریضوں کو عام طور پر الگ ہی رکھا جاتا ہے، ایڈز کے مریض لائے گئے تو داخل کرنا مجبوری ہے۔
اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر احتشام نے اس حوالے سے کہا کہ ایڈز کے مریضوں کو ٹیگ کر دیا ہے احتیاط سے کام لے رہے ہیں۔ ان مریضوں کو جلد ہی دوسرے وارڈ میں شفٹ کر دیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق ملتان میں ایڈز کے مریض کے ڈائلسز سے دیگر مریض متاثر ہوئے تھے۔