28 C
Lahore
Friday, June 27, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںایران امریکا بالواسطہ جوہری مذاکرات کل عمان میں ہوں گے

ایران امریکا بالواسطہ جوہری مذاکرات کل عمان میں ہوں گے


تصویر سوشل میڈیا۔

ایران، امریکا مذاکرات کے حوالے سے تہران سے ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں کے وفود کل عمان کے دارالحکومت مسقط پہنچیں گے۔ 

ایرانی میڈیا کے مطابق دونوں فریق عمانی وزیر خارجہ سے ملاقات کے بعد بالواسطہ مذاکرات کا آغاز کریں گے، ایرانی وفد کی قیادت وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کریں گے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق امریکی وفد کی سربراہی مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف کریں گے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق عمانی وزیر خارجہ دونوں فریقوں کے درمیان پیغامات کی ترسیل میں ثالث کا کردار ادا کریں گے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی جوہری معاملے پر ایران امریکا بالواسطہ مذاکرات کل عمان میں ہوں گے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات