28 C
Lahore
Friday, June 27, 2025
ہومغزہ لہو لہوکرسٹیانو رونالڈو فلمی دنیا کی چمک دمک میں قسمت آزمانے کو تیار

کرسٹیانو رونالڈو فلمی دنیا کی چمک دمک میں قسمت آزمانے کو تیار


عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اب فلم انڈسٹری کا حصہ بننے جا رہے ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو نے ہالی وڈ کے نامور فلم ساز میتھیو وان کے ساتھ مل کر پروڈکشن اسٹوڈیو بنانے کا اعلان کیا ہے۔

اس نئے فلم اسٹوڈیو کا نام “URMarv” رکھا جا رہا ہے جو کھیل اور سنیما کی دنیا کو ایک پلیٹ فارم پر لے آئے گا۔

رونالڈو نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ میں فلم اسٹوڈیو کا اعلان کرتے ہوئے بہت پُرجوش ہوں کیونکہ اب میں ایک نئے کام کی شروعات کر رہا ہوں۔

فلم اسٹوڈیو میں رونالڈو کے پارٹنر میتھیو وان نے کہا کہ کرسٹیانو نے فٹبال کے میدان میں وہ کہانیاں تخلیق کی ہیں جو کوئی نہیں لکھ سکتا تھا۔

میتھیو وان نے مزید کہا کہ میں ان سچی کہانیوں پر متاثر کن فلمیں بنانے کا منتظر ہوں۔

خیال رہے کہ کرسٹیانو رونالڈو پہلے ہی پرفیومز اور گھڑیوں کے برانڈز سمیت پراڈکٹس کے ذریعے فیشن کی دنیا میں اپنی پہچان بنا چکے ہیں۔

گزشتہ برس اگست میں ہی کرسٹیانو رونالڈو نے اپنا یوٹیوب چینل لانچ کیا تھا جو چند گھنٹوں میں سب سے زیادہ ویوز اور فالوورز حاصل کرنے والا چینل بن گیا تھا۔

 



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات