26 C
Lahore
Thursday, June 26, 2025
ہومانٹرٹینمنٹنمائش میں نایاب نیلا ہیرا خصوصی توجہ کا مرکز

نمائش میں نایاب نیلا ہیرا خصوصی توجہ کا مرکز


فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی میں منعقد ہونے والی 10 کروڑ ڈالرز مالیت کی نایاب ہیروں کی نمائش میں نایاب نیلا ہیرا خصوصی توجہ کا مرکز بن گیا۔

نمائش میں رکھے گئے 8 ہیروں کا کل وزن 700 قیراط سے زائد ہے۔

اس نمائش میں جنوبی افریقہ سے لایا گیا 10 قیراط کا نایاب نیلا ہیرا لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا رہا کیونکہ اسے اب تک دریافت ہونے والا سب سے اہم نیلا ہیرا قرار دیا جا رہا ہے۔

رواں برس مئی میں اس ہیرے کی 2 کروڑ ڈالرز میں نیلامی متوقع ہے۔

کمپنی کے سربراہ کوئگ بروننگ نے بتایا ہے کہ اس نمائش کے لیے ابو ظبی کا انتخاب کرنے کی وجہ اس علاقے کے لوگوں کی ہیروں میں دلچسپی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ ہم بہت پر امید ہیں کہ یہاں نایاب ہیروں کے تاجر اور شوقیہ خریدار دونوں موجود ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات