کاہنہ کے علاقے چوکی صوئے اصل پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے میڈیسن چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کو ہیومن انٹیلیجنس بیسڈ معلومات کے ذریعے ٹریس کرکے پانڈو کی گاؤں سے حراست میں لیا گیا۔
ایس ایچ او کاہنہ ناصر حمید نے بتایا کہ گرفتار ملزم عبدالحکیم نے چند روز قبل ایک میڈیسن کمپنی سے 60 لاکھ روپے مالیت کی ادویات چوری کی تھیں۔
پولیس نے ملزم کے قبضے سے ایک پستول اور چوری شدہ میڈیسن برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔