29 C
Lahore
Friday, April 18, 2025
ہومانٹرٹینمنٹکام اچھا ہو تو لابی سسٹم ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتا: لائبہ...

کام اچھا ہو تو لابی سسٹم ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتا: لائبہ خان


اداکارہ لائبہ خان — فائل فوٹو  

پاکستانی اداکارہ لائبہ خان نے ڈرامہ انڈسٹری میں لابی سسٹم کے بارے میں انکشاف کیا ہے۔

لائبہ خان حال ہی میں ایک آن لائن انٹرویو کے دوران اپنے رمضان اسپیشل ڈرامہ سیریل ’آس پاس‘ کے ساتھ غیر منصفانہ رویے پر شکوہ کرتی نظر آئیں۔

اُنہوں نے بتایا کہ جب ہمارے رمضان اسپیشل ڈرامے کے ٹیزر آن ایئر ہوئے تو میں ڈر گئی تھی کیونکہ باقی چینلز پر جن رمضان اسپیشل ڈراموں کے ٹیزر آن ایئر ہوئے ان سب میں ڈرامہ انڈسٹری کے مشہور و کامیاب اداکار تھے۔

اداکارہ نے بتایا کہ جب ہمارے ڈرامے کے مدِ مقابل سب بڑے نام اور بڑے چینل تھے تو ہمارے ڈرامے کے ٹیزرز کو کوئی پزیرائی نہیں ملی۔ 

اُنہوں نے بتایا کہ جب میں نے ایسی صورتِ حال دیکھی تو اپنے ساتھی اداکار علی انصاری کے ساتھ اس بارے میں بات کی۔

لائبہ خان نے بتایا کہ علی انصاری نے میری بات سن کر مجھے پرسکون رہنے کو کہا اور بتایا کہ یہ انڈسٹری ہے، یہ ایک لابی سسٹم ہے، بس ایک بار ڈرامہ آن ایئر ہو جائے پھر لوگ خود اسے پسند کرنے لگیں گے۔

اُنہوں نے بتایا کہ جب ہمارے ڈرامے کے بارے میں کوئی بھی بات نہیں کر رہا تھا تو میں بہت اداس تھی لیکن اب میں بہت خوش ہوں کہ ڈرامہ آن ایئر ہونے کے بعد لوگوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہا اور بڑے مارجن سے باقی ڈراموں پر برتری حاصل کی۔

اداکارہ نے بتایا کہ کام اچھا ہو تو لابی سسٹم ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتا کیونکہ ہمیں اسٹار ہمارے مداح بناتے ہیں۔

اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ انڈسٹری والوں نے ہمارا اور ہمارے ڈرامے کا بہت مذاق اڑایا لیکن علی انصاری کی بات ٹھیک تھی بڑے ناموں اور بڑے چینلز کے مدِ مقابل ہونے کے باوجود بھی ہمارا ڈرامہ ہٹ ہو گیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات