29 C
Lahore
Saturday, April 19, 2025
ہومقومی خبریںحکومت نے دریائے سندھ پر نئی 6 کنالز کی تعمیر کے اعلان...

حکومت نے دریائے سندھ پر نئی 6 کنالز کی تعمیر کے اعلان سے صوبے میں بےچینی پیدا کردی، ناصر الدین محمود


عوام پاکستان پارٹی (اے پی پی) سندھ کے سیکریٹری اور نیشنل آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن ناصر الدین محمود نے کہا ہے کہ حکومت نے دریائے سندھ پر نئی 6 کنالز کی تعمیر کے منصوبے کا اعلان کر کے صوبے میں بےچینی پیدا کردی ہے۔

اپنے بیان میں انکا کہنا تھا کہ سندھ کے عوام کی مرضی کے بغیر کوئی بھی منصوبہ قومی یکجہتی کو پارہ پارہ کرنے کے مترادف ہوگا۔

ناصر الدین محمود نے کہا ہے کہ حکمران اتحاد میں شامل تمام سیاسی جماعتیں سندھ کے عوام کے سوالات کا واضح اور دوٹوک جواب دینے کے بجائے بےمعنی تاویلیں پیش کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام پاکستان پارٹی پاکستان ہر صورت سندھ سمیت تمام صوبوں کے مفادات کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی کی بھرپور مخالفت کرے گی۔

سیکریٹری اے پی پی سندھ کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت اس منصوبے کے تحت غریب کسان کو بےزمین کرکے اُن کی زمینیں کارپوریٹ فارمنگ منصوبے کے تحت بڑے صنعتی و تجارتی اداروں کو دینے کا منصوبہ بنارہی ہے۔ جس کے نتیجے میں کسانوں میں بھی بےروزگاری اور غربت پھیلے گی۔

ناصر الدین محمود کا کہنا تھا کہ آج جبکہ صوبہ خیبر پختونخواہ اور صوبہ بلوچستان میں پہلے ہی حالات درست نہیں، سندھ میں ایک متنازع منصوبے پر اتفاقِ رائے پیدا کیے بغیر کام کا آغاز کرنا کسی صورت دانش مندی نہیں ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ نئی 6 کنالز تعمیر کرنے کے منصوبے پر فی الفور کام بند کر کے سندھ کے عوام کے تحفظات دور کیے جائیں۔

ناصر الدین محمود نے کہا کہ اتفاقِ رائے پیدا کرنے کا کام یہ متنازع اور غیر نمائندہ پارلیمنٹ ہرگز نہیں کرسکتی، لہٰذا اس منصوبے کو آئندہ انتخابات تک مؤخر کیا جائے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات