32 C
Lahore
Friday, June 27, 2025
ہومقومی خبریںتاج حیدر کی تدفین عبداللّٰہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں...

تاج حیدر کی تدفین عبداللّٰہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں کی جائیگی


تاج حیدر— فائل فوٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما تاج حیدر کی نمازِ جنازہ کراچی میں ادا کر دی گئی۔

کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 4 میں واقع مسجد یثرب میں نمازِ جنازہ ادا کی گئی۔

مرحوم کی نمازِ جنازہ میں وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، میئر کراچی مرتضی وہاب، ناصر حسین شاہ، ن لیگی رہنما شاہ محمد شاہ، کمشنر کراچی حسن نقوی، گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اور دیگر شریک ہوئے۔

اہلِ خانہ کے مطابق تاج حیدر کی تدفین عبداللّٰہ شاہ غازیؒ کے مزار کے احاطے میں کی جائے گی۔

دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی نے سینئر رہنما تاج حیدر کے انتقال پر 3 روزہ سوگ کا اعلان کر دیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر پیپلز پارٹی نے 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما تاج حیدر مختصر علالت کے بعد 83 برس میں انتقال کر گئے تھے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات