29 C
Lahore
Friday, April 18, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںبیوی کا بہیمانہ قتل کرنیوالے شامی شوہر کو عمر قید کی سزا

بیوی کا بہیمانہ قتل کرنیوالے شامی شوہر کو عمر قید کی سزا


—فائل فوٹو 

برطانیہ کے شہر ڈیوزبری میں ایک افسوس ناک واقعے میں شامی پناہ گزین واحد البردان نے اپنی 27 سالہ بیوی سلام الشارہ پر بے وفائی کا الزام لگا کر اسے چاقو کے وار سے قتل کر دیا تھا۔

‎مقامی میڈیا کہ مطابق واقعہ ان کے بچوں کے بیڈروم میں پیش آیا جہاں حملے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا جبکہ پولیس نے اسے اگلی ہی صبح گرفتار کر لیا۔

‎عدالت میں بتایا گیا ہے کہ واحد البردان ایک شکی اور بیوی پر دباؤ رکھنے والا شوہر تھا جو اپنی اہلیہ پر دوسرے مردوں سے تعلق رکھنے کا شک کرتا اور اسے زبردستی پردہ کرنے پر مجبور کرتا تھا۔

‎پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق سلام کے جسم پر 20 سے زائد زخم تھے جن میں دفاعی زخم بھی شامل تھے، عدالت نے واحد کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔

‎ماہرین نے بتایا ہے کہ ملزم کو پیرانائیڈ شیزوفرینیا نامی ذہنی بیماری ہے، سلام کے والدین نے اس قتل کو ’ایک ظالمانہ جرم‘ قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ قتل کا واقع نومبر 2023ء میں پیش آیا تھا جبکہ سزا گزشتہ روز لیڈز کراؤن کورٹ میں سنائی گئی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات