30 C
Lahore
Thursday, June 26, 2025
ہومتجارتی خبریںاے ڈی بی کی پاکستان کی معاشی شرحِ نمو 2.5 فیصد رہنے...

اے ڈی بی کی پاکستان کی معاشی شرحِ نمو 2.5 فیصد رہنے کی پیشگوئی


—فائل فوٹو

پاکستان کی معیشت میں استحکام اور بحالی پر ایشیائی ترقیاتی بینک نے آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی۔

رپورٹ کے مطابق 2025ء میں پاکستان کی معاشی شرحِ نمو 2.5 فیصد رہے گی، معیشت میں بہتری اور اصلاحات کے اثرات نمایاں ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام اور اصلاحاتی اقدامات سے پاکستانی معیشت مستحکم ہوئی، ٹیکس اور توانائی کے شعبے میں اصلاحات نے معیشت کو سہارا دیا۔

اے ڈی بی کی رپورٹ کے مطابق 2026ء میں پاکستان کی معاشی ترقی 3 فیصد تک پہنچنے کی توقع ہے، نجی سرمایہ کاری میں اضافے سے ترقی کی رفتار بڑھنے کا امکان ہے۔

رپورٹ میں 2025ء میں مہنگائی کی اوسط شرح 6 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

اے ڈی بی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مانیٹری پالیسی میں نرمی سے معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا، پاکستان میں خواتین کی لیبر فورس میں شمولیت میں کمی ترقی میں رکاوٹ ہے، خواتین کو روزگار کے بہتر مواقع دے کر معیشت کو مزید تقویت دی جا سکتی ہے۔

رپورٹ میں اے ڈی بی نے کہا ہے کہ عالمی قیمتوں میں استحکام اور طلب میں کمی سے مہنگائی پر قابو پانا ممکن ہے، پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن رہنے کے لیے اصلاحات کا تسلسل ضروری ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات